چین میں کورونا وبا کی نئی لہر شروع ہوگئی،  مزید 31 ہزار کیسز رپورٹ

604
corona

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس کی نئی لہر سے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ حکام نے متعدد نئی پابندیاں بھی عائد کردی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق بیجنگ میں ہیلتھ کمیشن نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 31 ہزار سے زیادہ نئے کیسز ریکارڈ کیے۔ یہ تعداد وبائی امراض کے ابتدائی دنوں کے افراتفری کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

حکام نے بتایا کہ کیسز کی تعداد 31 ہزار 444 ریکارڈ کی گئی اور یہ تعداد 13 اپریل کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے جب تجارتی مرکز شنگھائی میں دو ماہ کے لیے لاک ڈاؤن لگادیا گیا تھا۔

دریں اثنا شنگھائی نے اعلان کیا کہ شہر آنے والے مسافروں کو پانچ دن تک ریستوران یا دکانوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔