مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں بچی کی پیدائش

310
Birth

مدینہ منورہ: مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہو گئی۔زچہ ونومولود کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق خاتون کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے سعودی ہلال احمر اور حرم ایمبولینس سینٹر نے مسجد نبوی کے صحن میں زچگی کا عمل شروع کیا،موقع پر موجود ایک ڈاکٹر کی مدد سے بچی کی پیدائش کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا،والد نے اپنی نومولود بچی کا نام طیبہ رکھ دیا۔

سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن علی الزہرانی کا کہنا تھا کہ ماں اور نومولود کو چیک اپ کے بعد باب جبریل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کیسز میں شامل تھا جن میں انتہائی طبی کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے کیسز کو کامیابی سے نمٹانے کیلئے خصوصی میڈیکل مہارت درکار ہوتی ہے۔