خواتین کیخلاف تشدد ناقابل برداشت اور مجرمانہ فعل ہے،پرویز الہی

123

 لاہور: وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ خواتین کیخلاف تشدد مجرمانہ فعل اور ناقابل برداشت ہے، معاشرے میں خواتین پر تشدد کے رجحان کو روکنا ہمارا فرض ہے۔ 

خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو مساوی حقوق دیئے، خواتین کو تشدد اور جبر کے سامنے جھکنا نہیں بلکہ اپنے حقوق کے لئے کھڑا ہونا ہے۔

 چوہدری پرویز الہی نے قرآن پاک کی سور النسا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق کے بارے میں میں واضح احکامات ہیں، خواتین کو تحفظ، تعلیم، کام اور انتخاب کی آزادی کا حق دیا گیا، نبی پاکﷺ نے ہر رشتے کی حیثیت سے خواتین سے انتہائی اعلی درجے کا مثالی سلوک روا رکھا۔

 وزیر اعلی پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن تشدد کا شکار خواتین کو تحفظ دے کر انہیں معاشرے میں باعزت زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنا ہے، آج کے دن ہمیں خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد کے خاتمے کا عہد کرنا ہوگا۔

………………….