حکومت غیر سودی نظام کے کا واضح روڈ میپ دے، حافظ نعیم الرحمن

359

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر 25نومبر کو ملک گیر یوم انسداد سود کراچی میں بھی منایا جائے گا۔

اس سلسلے میں شہر بھر میں مختلف مقامات پر مظاہرے کیے جائیں گے۔ حافظ نعیم الرحمن نے علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ جمعہ کے خطبات اور اجتماعات میں سودی نظام کے خاتمے کے حوالے سے عوام الناس کو آگاہ کریں،

سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے کہ حکومت ملک میں سودی نظام معیشت کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے اور 5سال کے اندر اندر غیر سودی نظام معیشت کا قیام یقینی بنائے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے سودی نظام کے حق میں دائرکردہ اپیلوں کی واپسی خوش آئند ہے،

وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ دیگر نجی بینکوں سے بھی ایسی اپیلیں واپس کروائے اور غیرسودی نظام کے لیے ضروری قانونی سازی کاواضح روڈ میپ دے