امریکا میں فائرنگ کےسیکڑوں واقعات،دجنوں افراد کی ہلاکتیں

386
shooting

نیو یارک: امریکا میں رواں سال فائرنگ کے 600 سے زائد واقعات ہوئے ہیں جن میں درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ری پبلیکن رہنما ساجد تارڑ نے وجہ بتا دی،امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جہاں ریاست ورجینیا میں ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے منیجر نے شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں رواں سال 600 سے زائد فائرنگ کے واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

ری پبلیکن رہنما ساجد میر نے فائرنگ کے واقعات میں اضافے کی وجوہات سے پردہ اٹھایا ہے۔ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بڑھتے واقعات کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس وقت لوگوں کو بدترین مہنگائی اور بیروزگاری کا سامنا ہے، امریکی معاشرہ ختم اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہو رہا ہے۔ قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔