ملک کی خاطرذاتی پسند وناپسند کی کوئی وقعت نہیں، شاہ محمود قریشی

322
legally defend

راولپنڈی: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملک کی خاطر ذاتی پسند و ناپسند کی کوئی وقعت نہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ملک میں اس وقت ایک غیر یقینی صورتحال ہے، ملک کی معیشت دن بہ دن بگڑتی جارہی ہے۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ سیاسی اور معاشی استحکام لازم و ملزوم ہے، ہمیں ملک کو دیانتداری سے مالی مشکلات نے نکالنا ہے تو سیاسی استحکام چاہیے۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ ملک کی خاطر ذاتی پسند وناپسند کی کوئی وقعت نہیں، واحد آئینی اور جمہوری راستہ انتخابات ہیں، عمران خان روز اول سے کہہ رہے ہیں آئیے ملک کے لئے سوچیں۔