اوورسیز پاکستانی کشمیر کے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کریں، ڈاکٹر خالد محمود

411
Kashmir overseas

اسلام آباد: جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی مسئلہ جموں وکشمیرکے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کریں۔

اورسیز کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، تحریک کشمیر برطانیہ اور یورپ اس محاذ پر بھرپور کردار ادا کررہی ہے جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،نریندرمودی مقبوضہ جموں وکشمیر میں ظلم کی انتہا کررہا ہے آبادی کے تناسب کو تبدیل کررہا ہے کشمیریوں کا مسلم تشخص ختم کیا جارہا ہے ہندو وزیر اعلیٰ لانے کے لیے حلقہ بندیوں میں تبدیلیاں کر کے ہندو اکثریتی علاقوں میں نا انصافی کرتے ہوئے سیٹوں میں اضافہ کیا گیا،ان خیالات کااظہار انہوں نے یوکے اسلامک مشن کے ریلیف انچارج غفران محمود اور امریکہ سے آئے محمد طاہر کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ استقبالیہ میں سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان،نائب امراءراجہ فاضل تبسم،راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی۔

ڈاکٹر خالد محمود خان  کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور امریکہ میں پاکستانی اور کشمیری مسئلہ جموں وکشمیر کے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور اہل کشمیر ان سے توقع رکھتے ہیں وہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ، نریندرمودی ہٹلر ثانی کا روپ دھار کر کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے عالمی سطح پر کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو اجاگر کر کے رائے عامہ کشمیریوں کے حق میں منظم کی جائے اور ہندوستان کے خلاف مداخلت کے لیے عالمی برادری کو تیار کیا جائے ہندوستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی دھجیاں اڑا رہا ہے انسانی حقوق کی سنگین خلا ف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے ۔