پی ٹی آئی آزادی مارچ:  پولیس کا 26 نومبر کو فیض آباد مکمل بند کرنے کا فیصلہ

475
prepared a plan

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے پیش نظر 26 نومبر کو فیض آباد مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف آزادی مارچ کے سلسلہ میں آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر کی زیر صدارت اعلیٰ  پولیس افسران کا اجلاس  ہوا، جس میں26 نومبر کو فیض آباد مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ٹریفک کے لیے متبادل پلان اندرون شہر ٹریفک رواں رہے گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق   اجلاس میں تمام سی پیز اوز اور اے آئی جیز  نے شرکت کی۔فیض آباد بس اڈہ اور مارکیٹ بھی جلسے کے دوران بند ہو گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئی جے پی روڈ کو ٹریفک کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

فیض آباد پر پولیس اور ایف سی اور رینجرز کی نفری تعینات کی جائے گی۔  ایف سی کے  مزید 1500 اہلکار بھی بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔