نشے کے عادی شخص نے ری ہیب سینٹر سے واپسی کے چند روز بعد پوری فیملی کو قتل کر ڈالا

428
more deaths

نئی دہلی: نشے کے عادی شخص نے مرکز بحالی صحت سے واپس آنے کے چند روز بعد ہی پوری فیملی کو قتل کر ڈالا،

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ دارالحکومت نئی دلی کے علاقے پالم کے ایک گھر میں پیش آیا جہاں 25 سالہ کیشوو نے تیز دھار آلے کی مدد سے اپنی دادی، والد، والدہ اور 18 سالہ بہن کو قتل کر دیا.

پولیس کے مطابق تمام لاشیں گھر کے مختلف مقامات سے برآمد ہوئیں اور ملزم نے سب کو پے درپے وار کر کے بے دردی سے قتل کیا، ملزم کے والدین کی لاشیں باتھ روم سے برآمد ہوئیں جبکہ دادی اور بہن کی لاشیں کمرے سے ملیں۔

پولیس کے مطابق اپنے خاندان کے افراد کو قتل کرنے والے کیشوو کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم نشے کا عادی ہے اور واردات کے وقت بھی نشے کی حالت میں تھا،پولیس حکام کا بتانا تھا کہ کیشوو گھر سے فرار ہونے کا منصوبہ بنا رہا تھا کہ اس کے گھر والوں نے اسے پکڑ لیا اور اسے گھر میں بند کر دیا، ملزم کیشوو چند روز قبل ہی مرکز بحالی صحت سے واپس گھر لوٹا تھا۔