ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین سے معطل اکاﺅنٹس کی بحالی کیلیے رائے مانگ لی

371

نیو یارک: معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین سے ایک اہم سوال پوچھ لیا ہے۔

ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز معطل شدہ اکاﺅنٹس کی دوبارہ بحالی سے متعلق صارفین کی رائے پوچھی ہے۔

انہوں نے سوال پوچھا کہ کیا ٹوئٹر کو معطل شدہ اکاﺅنٹس کے لیے عام معافی کی پیشکش کرنی چاہیئے، بشرطیکہ انہوں نے قانون کی خلاف ورزی نہ کی ہو یا کسی زبردست دھوکا دہی میں ملوث نہ ہوں؟

ایلون مسک کی جانب سے شیئر کیے گئے اس پول پر 26لاکھ سے زائد لوگ اپنی رائے کا اظہار کرچکے ہیں۔