آذربائیجان: پاکستان کو چاول کی درآمد پرکسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ

402
food security

اسلام آباد: آذربائیجان نے پاکستان سے چاول کی درآمد پرکسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ دیدی ہے جس کے بعد پاکستان سے آذر بائیجان کو چاول کی برآمدات بڑھنے کا امکان ہے۔

آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خاذرفرادوف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرٹویٹ میں بتایا کہ آذربائیجان نے پاکستان سے چاول کی درآمد پرکسٹم ڈیوٹی سے چھوٹ دیدی ہے۔

پاکستانی چاول کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ31دسمبر2027 تک نافذ رہے گی۔