ملک میں کورونا کے مزید 43 کیسز،41 مریضوں کی حالت تشویشناک

156
corona

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے مزید 43 کیسز سامنے آگئے،41 مریضوں کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 528 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 43 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.57 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 41 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔