پی ٹی آئی کی جنرل ساحر شمشاد اور جنرل عاصم منیر کیلیے نیک تمنائیں 

244
Best wishes

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے نئی ذمہ داریاں ملنے پر جنرل ساحر شمشاد اور جنرل عاصم منیر کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے فوج کی نئی قیادت ملک میں آئینی حقوق کی بحالی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

 تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عوام کی تواقعات کے مطابق غیر جانبدارانہ موقف اپناتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے سیاسی حقوق سلب نہیں کئے جائینگے۔افواجِ پاکستان میں اعلیٰ عہدوں پر تقرریوں  کے معاملے پر  پاکستان تحریک انصاف نے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا، جس کے مطابق  فوج کے نئے سربراہ کی تقرری کے ضمن میں صدر مملکت کا اعلامیہ سامنے آ چکا ہے۔

تحریک انصاف کا موقف واضع ہے ہم ملک کی سلامتی اور اداروں کے استحکام کیلئے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں،  گزشتہ آٹھ ماہ کے واقعات نے واضع طور پر ملک میں تفریق پیدا کی، ان آٹھ ماہ میں جو اقدامات اٹھائے گئے ان سے ملک اور اداروں کو شدید نقصان پہنچا، پاکستان میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی دیکھنے میں آئیں۔

اعلامیہ تحریک انصاف کے مطابق  ملک میں جاری بحران کا واحد حل نئے انتخابات ہیں،  پاکستان کا درد رکھنے والے تمام اداروں اور شخصیات کو انتخابات کے انعقاد میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،  جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر جنرل ساحر شمشاد اور چیف آف آرمی سٹاف مقرر ہونے پر جنرل عاصم منیر کیلئے تمنائوں کا اظہار کرتے ہیں۔