دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن تیارکرلی گئی

556
turbine

فوژو: دنیا کی سب سے بڑی فی یونٹ پیداواری صلاحیت کی حامل دیو ہیکل آف شور ونڈ ٹربائن کی چین کے مشرقی فوجیان صوبے میں تیاری مکمل ہوگئی ہے۔

چائنہ تھری گورجز کارپوریشن کے مطابق، 16 میگا واٹ صلاحیت کی ونڈ ٹربائن 146 میٹر کے حب سے لیس ہے، جو 50 منزلہ عمارت کی اونچائی کے برابر ہے، اس کا دنیا کا سب سے لمبا امپیلر قطر 252 میٹر ہے جو فی میگا واٹ وزن میں سب سے ہلکا ہے۔ کارپوریشن اور سنکیانگ گولڈ وِنڈ سائنس اینڈ ٹیک کمپنی لمیٹڈ کی طرف سے مشترکہ طور پر تیار کی گئی اعلیٰ درجے کی ونڈ ٹربائن مینوفیکچرنگ میں ایک نئی پیش رفت ہے۔

ہوا کی پوری رفتار سے ونڈ ٹربائن مکمل چکر کے ساتھ 34.2 کلو واٹ بجلی پیدا کر سکتی ہے۔ اس کی سالانہ پیداوار، جس کا تخمینہ اوسطا 6کروڑ 60لاکھ کلو واٹ آورزسے زیادہ ہے، تین افراد پر مشتمل 36ہزار گھرانوں کی بجلی کی سالانہ ضروت کو پورا کر سکتا ہے،اس ونڈ ٹربائن سے 22ہزار ٹن معیاری کوئلے کی بچت کے ساتھ 54ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کم ہوسکتا ہے۔