قائمہ کمیٹی تجارت، ٹریڈ آرگنائزیشن ترمیمی بل2022ء سمیت 2 بل منظور

304
Trade

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے ٹریڈ آرگنائزیشن (ترمیمی)بل2022 سمیت دو بل منظور کرلئے۔

بدھ کوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس چیئرمین کمیٹی خورشید احمد جونیجو کی صدارت میں ہوا ، اجلاس میں ارکان کمیٹی کے علاوہ وفاقی وزیر برائے تجارت نویدقمر اور وزارت تجارت حکام نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں ٹریڈ آرگنائزیشن (ترمیمی)بل2022کا جائزہ لیا گیا۔

وزارت تجارت حکام نے کمیٹی کو بل سے متعلق بریفنگ دی ،رکن کمیٹی محمد اسلم بھوتانی نے بل میں ایک ترمیم پیش کی جسے کمیٹی نے منظور کر لیا جس کے بعد بل کی بھی منظوری دے دی گئی، اجلاس میں ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن بل 2022 کا بھی جائزہ لیا گیا ،وزارت تجارت حکام نے کمیٹی کو اس بل سے متعلق بھی بریفنگ دی جس کے بعد بل کی منظوری دے دی گئی۔