حاجی غلام علی نے گورنر خیبر پختونخوا کا حلف اٹھا لیا

373
oath

پشاور: نامزد گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبے کے 33 ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ قیصر رشید خان نے حاجی غلام علی  سے گورنر خیبرپختونخوا کا حلف لیا۔گورنر ہاؤس پشاور میں نئے گورنر کی حلف برداری کی تقریب ہوئی ۔تقریب میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، اکرم درانی اور غلام بلور اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان تقریب حلف برداری سے غیرحاضر رہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے حاجی غلام علی کی بطور گورنرخیبر پختونخوا تعیناتی کی منظوری دے تھی۔

جمعیت علمائے اسلام کے حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبرپختونخوا تعیناتی کی وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس صدر مملکت عارف علوی کو بھجوائی گئی تھی۔ خیبر پختونخوا  کے گورنر کا عہدہ گزشتہ کئی ماہ سے خالی تھا جس پر تقرری کے سلسلہ میں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اتحادیوں جماعتوں سے مشاورت بھی ہو رہی تھی۔