قوم کو قائد اعظم کے بعد عمران خان جیسا لیڈر ملنے پر شکر گزار ہونا چاہیے،پرویزالٰہی

400
The nation

جہانیاں : وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نے کہا ہے کہ قوم کو قائد اعظم کے بعد عمران خان جیسا بہادر لیڈر ملنے پر شکر گزار ہونا چاہیے، آئندہ انتخابات میں شکست ن لیگ کا مقدر ہوگی۔

جہانیاں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں جہانیاں کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اتنا شاندار استقبال کیا عمران خان کا ساتھ دیں،قائداعظم کے بعد یہ پہلا سچا لیڈر ہے،قوم کو عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے شکر کریں اوراس کے لئے دعا کریں۔

چودھری پرویزالہی  کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ ملکر عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کریں گے۔عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا۔دنیا بھر میں گرین پاسپورٹ کی عزت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کو ایسی مار دیں، یہ دوبارہ اٹھ نہ سکیں ۔وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہشہبازشریف کوشرم الشیخ  جا کر بھی شرم نہیں آئی۔شہبازشریف کو مانگنے کا ڈھنگ بھی نہیں آتا۔شہبازشریف باہر جا کر ملک کو بدنام کررہا ہے۔شہبازشریف باہر جا کر کہتا ہے مجھے بھیک دو،مجھے ڈر تھا کہ شہبازشریف جا کر کہے گاکہ مجھے واپسی کا ٹکٹ بھی کرادو ،شہبازشریف،نواز شریف او رن لیگ نے کبھی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔