گورنرسندھ سے ڈی جی نیب جاوید اکبر ریاض کی ملاقات 

490

کراچی: گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو جاوید اکبر ریاض نے گورنرہاوس میں ملاقات کی۔ جس میں انسداد بدعنوانی، فنڈ ز کے شفاف استعمال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل نے گورنرسندھ کو ادارہ کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ گورنرسندھ نے ڈائریکٹرجنرل جاوید اکبر ریاض کی کاکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ قومی خزانہ سے لوٹی گئی رقوم کی واپسی میں نیب کا اہم کردار ہے اس ادارہ نے صوبہ میں کرپشن کے خلاف اہم کامیابی حاصل کی۔

ڈائریکٹر جنرل نے گورنرسندھ کو بتایا کہ قومی احتساب بیور 9 دسمبر کو عالمی انسداد رشوت ستانی کے موقع پر تقریب منعقد کرے گی اس تقریب میں شرکت کے لئے آپ سے درخواست کرتے ہیں۔