کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد

486
weather

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کی نوید سنادی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ پارہ نیچے آتے ہی موسم سرد ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہر کی راتیں اور صبح سرد رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں دن میں تیز دھوپ رہےگی جب کہ کم سےکم درجہ حرارت 15 سے17ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ دسمبر کے وسط تک کراچی میں بارش کا امکان نہیں ہے۔