ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، قومی اسکواڈ کا اعلان

358
Cricket

اسلام آباد: ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔17رکنی قومی اسکواڈ کی قیادت نثار علی کرینگے۔

رپورٹ کے مطابق تیسرا ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 4دسمبر سے بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں شرکت کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے 17رکنی اسکواڈ کی منظوری دی ۔ ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں نثار علی گرین شرٹس کی قیادت کرینگے۔

قومی اسکواڈ میں ریاست خان، ظفر اقبال، محمد شاہزیب، محمد سلمان ، محمد آصف ، بدر منیر  معین اسلم، انیس جاوید،شاہزیب حیدر ،کامران اختر ، محمد راشد  ،مطیع اللہ، محمد صفدر، اکمل حیات، محسن خان بھی شامل  ہیں ۔ ورلڈ کپ میں پاکستان ، بھارت، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، سری لنکا، نیپال مد مقابل ہونگے۔ ورلڈ کپ کا فانل 17دسمبر کو کھیلا جائے گا۔