خاتون ٹک ٹاکرز سے دست درازی، 16 ملزمان پرفرد جرم عائد

310
Model Town tragedy

لاہور:  سیشن عدالت نے مینار پاکستان گرائونڈ میں ٹک ٹاکر خاتون سے دست درازی کے مقدمے میں ریمبو سمیت 16 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی جبکہ ارسلان، عابد اور افتخار سمیت دیگر ملزمان نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا اور طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہ ہونے پرایک ملزم کو اشتہاری قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ 14 اگست 2021 کو مینار پاکستان گرائونڈ میں خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا واقعہ پیش آیا تھا، متاثرہ خاتون نے تھانہ لاری اڈا میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔