امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایچ پی کا 6 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان

415

سان فرانسسکو: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایچ پی نے اگلے تین سالوں میں 4 سے 6 ہزار کے درمیان ملازمین کو فارغ کرنے کےمنصوبے کا اعلان کیا ہے۔

2022 کی اپنی چوتھی سہ ماہی کے لیے، ایچ پی نے14ارب 80کروڑ ڈالر آمدنی کا اعلان کیا ہے، جو ایک سال پہلے کی سہ ماہی کے مقابلے میں 11 فیصد جبکہ کرنسی ایڈجسٹمنٹ کے بعد 8 فیصد کم ہے۔ٹیکنالوجی کمپنی نے کہا کہ اس کےکمپیوٹنگ کاروبار کی فروخت گزشتہ سہ ماہی میں 13 فیصد کم جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں پرنٹنگ آمدنی 7 فیصد کم رہی۔

وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق ایچ پی کے سی ای او اینریک لوریز نے کہا کہ ہمارے خیال میں اس وقت یہ سمجھداری کی بات ہے کہ مارکیٹ 2023 کے دوران بدل جائے گی۔