سستے آٹے کا ٹرک لوٹنے والے 2 ڈاکو فائرنگ سے ہلاک

104

کراچی: کورنگی بلال کالونی میں اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی کے گن مین نے اسٹریٹ کرائم کی واردات ناکام بنادی۔

پولیس کے مطابق کورنگی میں سستا آٹا فروخت کرنے والے ٹرک کو لوٹنے والے دو ڈاکو اسسٹنٹ کمشنر کے گن مین کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

 اسسٹنٹ کمشنزلانڈھی مونس احمد کے دفتر کے سامنے سستا آٹا فروخت کرنے والا ٹرک موجود تھا، جہاں چار ڈاکوئوں نے ٹرک پ چڑھ کر لوٹ مار کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق دفتر میں موجود گن مین نے ڈاکوئوں پر فائرنگ کردی، جس سے دو ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے۔