زرداری نے سندھ کو غلام بنا کر  14 سال سے ڈنڈے کے زور پر حکومت کررہے ہیں ،حلیم عادل شیخ

280

پشار:سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کو زرداری نے غلام بنایا ہے، 14 سال سے ڈندے کے زور پر حکومت کررہے ہیں۔

 حلیم عادل شیخ کی پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرداری مافیاں نے سندھ کے لوگوں کا جینا حرام کیا ہے، سندھ میں پیپلزپارٹی انا للہ وانا الیہ راجعون ہوچکی ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لوگوں کا مسئلہ جنرل الیکشن ہے انھوں نے جنرل سلیکشن میں پھنسایا ہے، جنرل کی سلیکشن میرٹ پر ہونا چاہیئے انھوں نے ویسے ہی مسئلہ بنایا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عدالت نے 13 دسمبر تک ضمانت منظور کرلی ہے۔ 2013 سے کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے کسی اپوزیشن لیڈر یا کسی کونسلر کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا، میرے خلاف سندھ حکومت نے 28 مقدمات درج کروائے ہیں۔ 

حلیم عادل شیخ نے دعوی کیا ہے کہ 26 تاریخ کو راولپنڈی میں انسانوں کا سمندر ہوگا، پہلے 20 لاکھ لوگ آرہے تھے عمران خان پر حملے کے بعد اب 40 لاکھ لوگ آئیں گے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ارشد شریف کو قتل کیا گیا، اب پتہ چل رہا ہے قتل کی سازش میں شامل لوگ بے نقاب ہورہے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ارشد شریف کے قاتل اور اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے کردار جہاں پر بھی سامنے آنا چاہیئے اور اس سازش میں کھڑکی کے کسی کونے سے آصف زرداری کا چہرہ ضرور سامنے آئے گا۔