عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا بیان قلمبند، سماعت ملتوی

247

 اسلام آباد(آئی این پی ) توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وقاص ملک عدالت میں پیش ہوئے اور بیان حلفی جمع کرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اتھارٹی دی گئی ہے 21 نومبر کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی پیروی کروں، الیکشن ایکٹ کی سیکشن 190 کو 167 اور 173 کے ساتھ ملا کر کارروائی کی اتھارٹی دی گئی، یہ کارروائی عمران خان کے کرپٹ پریکٹیسسز سے متعلق ہیں، الیکشن کمیشن کا اختیار ہے کہ وہ ریفرنس کی بنیاد پر ممبر اسمبلی کے نااہلی معاملے کو دیکھ سکتا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا بیان قلمبند ہونے کے بعد سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔