ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے ایڈیشن کل سےامارات میں آغاز

290
cricket

ابوظبی: امارات کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ابوظہبی ٹی ٹین ٹورنامنٹ کے چھٹے ایڈیشن کا باقاعدہ آغازکل بدھ سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے نبرد آزما ہوں گی،دکن گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ٹورنامنٹ میں شامل آٹھ ٹیموں میں دفاعی چیمپئن دکن گلیڈی ایٹرز ،موریس ویل سیمپ آرمی،بنگلہ ٹائیگرز،دہلی بلز،چنائی بریوز،نیویارک سٹرائیکرز،ناردرن واریئرز اور ٹیم ابوظہبی شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے ابتدائی روز دو میچزکھیلے جائیں گے،ابوظہبی ٹی ٹین کا ابتدائی میچ میں نیویارک سٹرائیکرز اور بنگلہ ٹائیگرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ اسی روز دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن دکن گلیڈی ایٹرز اور ٹیم ابوظہبی کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔ دونوں میچز شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کے تمام میچز شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ 23نومبر سے شروع ہوکر 4 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ تیز ترین میچز میں شائقین کرکٹ شاندار کھیل سے محظوظ ہوں گے جن میں بارہ دن میں 33میچز شیڈول کئے گئے ہیں ،ابوظہبی ٹی 10دنیا کا واحد دس اوور کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جسے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے باضابطہ طور پر منظور کیا اور امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی)کے ذریعہ لائسنس یافتہ ہے،یہ ٹورنامنٹ ایک راﺅنڈ رابن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جائے گا جس کے بعد فائنل میچ 4دسمبر کو کھیلا جائے گا۔