تیسری ٹیبل ٹینس چیمپئنزلیگ کا افتتاح 23 نومبر کو ہوگا

111

( رپورٹ : مقصود احمد) کراچی میں 25 سے 29 دسمبر تک ہونے والی ٹیبل ٹینس لیگ اسلامیہ کلب میں کھیلی جائے گی لیگ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، تقریب کے مہمان خصوصی چیف پیٹرن  کمشنر کراچی اقبال میمن لیگ کا افتتاح 23 نومبر  کو کراچی کے مقامی کلب میں کرینگے۔

افتتاحی میچ میں پریئمر کیبل وارئیرز اور  اسماعیلز لاہور لائنز مدمقابل ہوں گے پانچ روز ہ لیگ میں کیلیفورنیا اسٹیٹ دبنگ، شمسی اکیڈمی چیلنجرز، گوادر چیمپئنز، این ٹی آر ٹائیگرز، پریمیئر کےبل وارئیرز، اسماعیلز لاہور لائنزز، ٹیک پوائنٹ کراچی فائٹرز  کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ملک بھر  سے کھلاڑی سنگل اور ٹیم لیگ میں شرکت کریں گے میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی نے بتایا ہے۔کہ لیگ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی چیف پیٹرن کمشنر کراچی اقبال میمن اور ایس ایم منیر ہوں گے۔