ٹوئٹر فرانس کے سربراہ نے احتجاجاً استعفا دے دیا

432
Twitter

پیرس: ٹوئٹر کے فرانسیسی آپریشنز کے سربراہ ڈیمین وائل نے برطرفیوں کے خلاف احتجاجا استعفی دے دیا۔

ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اٹس اوور، ساتھ ہی انہوں نے اپنی فرانسیسی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جس کی قیادت وہ گزشتہ 7سال سے کر رہے تھے۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق برطانوی میڈیاکودیئے گئے انٹرویو میں بھی کی ہے کہ وہ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کا نظام سنبھالنے اور اعلی حکام سمیت بڑے پیمانے پر برطرفیوں اور غیر ضروری اقدامات کے باعث ٹوئٹر چھوڑ رہے ہیں،تاہم انہوں نے گزشتہ ماہ ایلون مسک کے ٹوئٹر کا نظام سنبھالنے کے بعد یا اس سے قبل اپنی ذمہ داریوں اور اپنے استعفے کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں دی۔