پروین رحمان کے اہلخانہ کا سپریم کورٹ جا نے کا اعلان

366
announcement

کراچی : اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی مقتول ڈائریکٹر پروین رحمان کے اہلِ خانہ نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکر نے کا اعلان کیا ہے۔

پروین رحمان کی بہن عقیلہ اسماعیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ فیصلہ سمجھ نہیں آیا، سب کچھ واضح تھا، دونوں جے آئی ٹی نے ان ملزموں کو قصوار ٹھہرایا اور آج سب ختم کر دیا۔

عقیلہ اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ میں ہمیں نہ کوئی موقع دیا گیا اور نہ کوئی بات ہوئی، ملزم کی جانب سے ہمارے اہلخانہ کو خطرہ ہے، اورنگی پائلٹ پروجیکٹ میں کام کرنے والوں کی بھی جان کو خطرہ ہے، ملزمان کو فوری طور پر ایم پی او کے تحت بند کیا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت فوری طورپرسندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے، وفاقی حکومت اس طرح کے کیسز کو دیکھے، اس طرح کے کیسز میں اہلخانہ کو انصاف نہیں ملتا،ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔