اسپین میں 1.5 ملین گھروں کے لیے  نئی اسکیم متعارف

394

میڈرڈ:اسپین حکومت نے 1.5 ملین گھروں کے لیے ایک نئی اسکیم متعارف کی ہے، اس اسکیم کے تحت آپ کے بلوں میں 40 فیصد تک ڈسکانٹ ملے گا یعنی کہ آپ کو حکومت کی طرف سے خصوصی سہولت فراہم کی جائے گی۔

یاد رہے کہ یہ ڈسکاؤنٹ صرف اور صرف سال 2023 تک یعنی کہ اگلے سال کے دسمبر تک دستیاب ہوگا اُس کے بعد یہ اسکیم ازخود ختم ہوجائے گی۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اسپین آنے والے غیرملکیوں کو اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے کس محکمے میں درخواست دینا ہوگی تو اس کا جواب یہ ہے کہ آپ ’اندریسا‘ ’بدرولہ‘ یا اور دیگر جو کمپنیز ہیں ان کے متعلقہ آفس جا کر آپ اپنا یہ ڈسکاؤنٹ اپلائی کرسکتے ہیں۔اس سہولت کو حاصل کرنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ جس گھر یا گھر کے نزدیک ترین جہاں کاروبار کرتے ہیں اور آپ ڈسکانٹ مطلوب ہے تو اس کے نزدیک ترین جو بھی کمپنی ہے اس کے آفس جا کر مکمل تفصیلات حاصل کریں۔