آرمی چیف کے انکم ٹیکس لیک: ہم کچھ لوگوں تک پہنچ چکے ہیں، اسحاق ڈار

149

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے انکم ٹیکس ریٹرنز لیک ہونا غیر قانونی تھا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آرمی چیف کے انکم ٹیکس ریٹرنز کا لیک ہونا غیر قانونی تھا، اس سلسلے میں مجھے ایک عبوری تحقیقاتی رپورٹ مل گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج رات حتمی رپورٹ مل جائے گی، ہم کچھ لوگوں تک پہنچ چکے ہیں، اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ نہیں ہے۔