امریکی فرم سے معاہدے کے بعدعمران خان مسلسل یو ٹرن لے رہے ہیں، شیری رحمان

200
lost their jobs

 اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ گزشتہ سات ماہ سے عمران خان، امریکہ اور اسٹیبلشمنٹ پر حکومت گرانے کے الزام لگا رہے تھے، اچانک ان کو خیال آیا کہ ان کی حکومت گھرانے میں کوئی بیرونی اور اندرونی سازش نہیں تھی۔ امریکی لابنگ فرم کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد عمران خان اپنے بیانیے سے مسلسل یو ٹرن لے رہے ہیں۔ان خیالات کااظہار شیری رحمان نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

 شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بظاہر یہ جانتے تھے کہ عدم اعتماد میں کوئی بھی سازش شامل نہیں تھی وہ ایک آئینی اور پارلیمانی معاملہ تھا لیکن موقعے سے سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے انہوں نے پاکستان کے عالمی تعلقات کو دائو پر لگا دیا۔ حقیقی آزادی کے جھوٹے بیانیہ کی بنیاد پر ملک میں تقسیم، نفرت اور انتشار پھیلایا۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ان کی نفرت انگیز سیاست سے جو ملک اور اداروں کو نقصان ہوا کیا ایک یو ٹرن لینے سے اس کا ازالہ ہو جائے گا؟ ان کی تمام سیاسی زندگی یو ٹرن میں ہی گزری گی کیوں کہ ان کی سیاست ملک اور عوام سے نہیں بلکہ ان کے اپنے ذاتی مفادات سے جڑی ہوئی ہے۔