خوردنی تیل کا درآمدی بل کم کرنے کیلیے مقامی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ

331

لاہور : وفاقی حکومت نے خوردنی تیل کا درآمدی بل کم کرنے کیلئے مقامی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

بتایا گیاہے کہ وفاقی وزارت خزانہ نے پاکستان کے درآمدی بل کا حجم کم کرنے کے تناظر میں اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں خوردنی تیل کا درآمدی بل کم کرنے کے لئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں جس کے تحت مقامی پیداوار بڑھائی جائے گی اور2030تک مقامی پیداوار سے 60فیصد ضروریات پوری کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے جس سے خوردنی تیل کے درآمدی بل میں 7ارب ڈالر کی بچت ہو گی۔

حکومت نے سورج مکھی اور کینولا کی کاشت ڈیڑھ لاکھ ایکڑ سے بڑھا کر 6لاکھ ایکڑ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کسانوں کو مقامی پیداوار میں اضافے کی جانب راغب کرنے کے لئے کینولا اور سورج مکھی کی کاشت پر مراعات دی جائیں گی ۔