سعودی تعلیمی نصاب میں کاپی رائٹ کا مضمون شامل کرنے کا فیصلہ

311
education

ریاض: سعودی عرب نے تعلیمی نصاب میں کاپی رائٹ کا مضمون شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی کاپی رائٹ اتھارٹی اور وزارت تعلیم نے تعلیمی نصاب میں کاپی رائٹ کے موضوعات بھی شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس اقدام کا مقصد طلبہ میں حقوقِ دانش کے تحفظ کے حوالے سے شعور و آگہی پیدا کرنا ہے،طلبہ کو اس اقدام کے ذریعے سعودی وژن 2030کے تحت قومی معیشت کے فروغ میں کاپی رائٹ کے قوانین پر عمل درآمد کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔

کاپی رائٹ اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر عبدالعزیز السویلم نے کہا کہ کاپی رائٹ سے متعلق آگہی کو قومی مزاج میں شامل کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، اور سعودی قیادت کاپی رائٹ کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے،اتھارٹی کے مطابق تعلیمی نصاب میں کاپی رائٹ کے موضوعات تعلیمی مراحل کے مطابق شامل کیے جائیں گے یہ مضمون پڑھانے کے لیے طلبہ کے ذہنی و فکری معیار کو مدنظر رکھا جائے گا۔