اعظم سواتی مبینہ ویڈیو انکوائری، خصوصی کمیٹی کا اجلاس شیڈول تبدیل

472

اسلام آباد: سینیٹ کی سینیٹر محمد اعظم خان سواتی کی مبینہ ویڈیو کی انکوائری کے لیے خصوصی کمیٹی کے  اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔

 اجلاس جمعہ کو دن دوبجے پارلیمینٹ ہاؤس میں ہوگا،  اجلاس کی کارروائی ان کیمرہ ہوگی اور میڈیا کو براہ راست کوریج کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزارت دفاع کی مدد سے اجلاس میں معاونت کے لئے حساس اداروں کے نمائندوں کو بھی مدعوکیا گیا ہے،  کمیٹی متذکرہ وڈیو کا ماخذ جانے کی کوشش کر رہی ہے، پی ٹی آئی اور ق لیگ نے کمیٹی کا بائیکاٹ کررکھا ہے ۔کمیٹی کا یہ تیسرا اجلا س ہوگا ۔

 ڈی جی ایف آئی اے کو سینیٹر محمد اعظم خان سواتی کی مبینہ ویڈیو  کے اصل  ماخذکے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اس معاملے پر بریفنگ کے لئے انٹیلی جنس بیورو اورحساس ادارے کے نمائندے کو بھی مدعوکیا گیا ۔

اجلاس کمیٹی کے کنوینئرسینیٹر مولانا عبد الغفورحیدری کی صدارت میں ہوگا ۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ نے  کمیٹی کو مستردکرتے ہوئے شرکت نہ کرنے فیصلہ کیا ہے ۔

یاد رہے کہ  سینیٹر محمد اعظم خان سواتی نے مبینہ ویڈیوکے حوالے سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے ہیں  جس پر یہ کمیٹی قائم کی گئی تاکہ حقائق تک پہنچا جاسکے ۔

کمیٹی کے ارکان میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ (ن لیگ)،سینیٹر محسن عزیز(پی ٹی آئی)سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی(پی پی پی) ،سینیٹر مشتاق احمد (جماعت اسلامی )سینیٹر انوار الحق کاکڑ،سینیٹر سید فیصل علی سبزواری(ایم کیو ایم) سینیٹر محمد طاہر بزنجو(نیشنل پارٹی) سینیٹر سردار محمد شفیق ترین،سینیٹر محمد قاسم،سینیٹر سید مظفر حسین شاہ،سینیٹر ہدایت اللہ خان، سینیٹر کامل علی آغا (ق لیگ) سینیٹر دلاور خان شامل ہیں جب کہ متاثرہ سینیٹر محمد اعظم خان کو خصوصی دعوت پر مدعوکیا گیا ہے۔