آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول

415

اسلام آباد: آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق سمری میں 6 سینئر ترین افسران کے نام شامل ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے 6 لیفٹیننٹ جنرلز کے ناموں پر مشتمل پینل  موصول ہوگیا۔

لیفٹیننٹ جنرل  عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور  لیفٹیننٹ جنرل محمدعامرشامل ہیں۔

وزیراعظم نے وزارت دفاع کے توسط سے آرمی چیف کی تقرری کے لیے پینل  کے سلسلے میں سمری بھجوائی گئی تھی اور منگل کو6 سینئر ترین فوجی افسران کے نام موصول ہوگئے ہیں۔