انڈونیشیا میں زلزلہ، 162 افراد ہلاک، 7سو سے زائد زخمی

344

جکارتا: انڈونیشیا میں 5.4 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 162 افراد ہلاک اور 7 سو سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلے سے انڈونیشیا کا مرکزی جزیرہ جاوا سب سے زیادہ متاثر ہوا جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 تھی جس کا مرکز جکارتا کے جنوب میں تھا۔

سیانجر انتظامیہ کے سربراہ ہرمن سوہرمن نے مقامی نشریاتی ادارے میٹرو ٹی وی کو بتایا کہ ہمیں موصولہ اطلاعات کے مطابق صرف اس اسپتال میں162 افراد ہلاک اور 700 زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے اکثر عمارتیں زمین بوس ہونے کی وجہ سے ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے۔ انڈونیشیا کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ملک میں 5.6 شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز جکارتا سے 100 کلومیٹر دور سیانجر میں تھا۔