پاکستان میں پہلے سوشل میڈیا ایسوسی ایشن کا قیام لائق تحسین ہے، امین الحق

185

کراچی: وفاقی وزیر برائے آئی ٹی  امین الحق کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ایسوسی کا قیام لائق تحسین ہے یہ ملکی سطح پر پہلی تنظیم ہے جو ڈیجیٹل میڈیا پر کام کر رہی ہے۔ کراچی پریس کلب پر ایک ڈیجیٹل لیب بنائی گئی ہے جو کہ ڈیجیٹل میڈیا پر کام کرنے والوں کے لئے ایک بہترین سہولت ہے۔

وفاقی وزیر امین الحق نے پاکستان سوشل میڈیا ایسوسی ایشن کی لانچنگ تقریب میں کراچی کے ایک نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ میں شرکت کی، اس موقع پر پسما کے صدر بابر ڈار، سیکریٹری ذین علی، جوائن سیکریٹری تنویر بہلیم سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

سیکریٹری زین علی نے امین الحق چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جس پر وفاقی وزیر نے چارٹر ڈیمانڈ کے مطالبات منظور کرتےہوئے جلد پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ  میری کوشش یہ رہے گی کہ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا ورکرز کو انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ منسڑی کے علاوہ دیگر حکومتی اداروں تک بھی رسائی حاصل ہو۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی آئی ٹی کی وزارت اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر سے رابطہ میں ہے اور سوشل میڈیا پر کام کرنے والے ورکرز کو بیرون ملک سے رقوم کے حصول میں حائل قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہے۔

 وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم نے تقریبا 65 ارب روپے کی لاگت سے 70 نئے پروجیکٹس انٹرنیٹ کی کنیکٹیوٹی بہتر بنانے میں صرف کئے ہیں، بہت جلد ملک کا وسیع علاقہ انٹرنیٹ کی سہولت اپنے گاؤں قصبوں میں حاصل کر سکے گا۔

 انہوں نے آگاہ کیا کہ پاکستان میں تقریبا 195 ملین لوگ موبائل فون استعمال کرتے ہیں جبکے ہمارے دور میں پاکستان میں پہلی بار موبائل فون کی مینوفیکچرنگ شروع ہوئی ہے اور ممکن ہے آگے مزید بین الاقوامی کمپنیز بھی اپنے مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائیں گے، ہماری کوشش ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس، بلاک چین، آٹومیشن سمیت دیگر اسکلز اپنے بچوں منتقل کریں۔