چین میں ڈائنوسار کے قدموں کے نایاب نشانات دریافت

319
dinosaur

فوژو: چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر لونگ یان کی شانگ ہانگ کاؤنٹی میں تقریبا 15 مربع میٹر کے علاقے میں اچھی طرح سے محفوظ ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات دریافت ہوئے ہیں۔

ماہرین حیاتیات اور فوسلز پر قومی ماہرکمیٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اچھی طرح سے محفوظ ڈائنوسار کے نقوش کے اتنے بڑے رقبے کی دریافت پوری دنیا میں ایک منفرد چیزہے۔

ان فوسلز میں سورپوڈ اور تھیروپوڈ ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات اور لہروں پر مشتمل ایک واضح شکل شامل ہے۔ ملنے والے نقوش کے ذریعہ چھ ڈائنوسار کے 30 سے زیادہ پاں کے نشانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ فوسلز مقدار اور وضاحت دونوں لحاظ سے کافی نایاب ہیں۔جو کریٹاسیئس ڈائنوسارکے آخری دور میں ان کے رہنے کی عادات اور ماحول کے مطالعہ کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔