فیفا ورلڈکپ: قطر نے گزشتہ ایونٹ کے میزبان روس کو پیچھے چھوڑ دیا

373

دوحا: قطر میں شروع ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022 کے آغاز  میں ہی نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

فیفا کے مطابق ورلڈکپ فٹبال میں اب تک تقریبا 30 لاکھ کے قریب ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ترجمان فیفا کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت کے بعد قطر نے روس کو پیچھے چھوڑ دیا۔

2018 میں روس میں ہونے والے ورلڈکپ کے آغاز تک 24 لاکھ ٹکٹس فروخت ہوئے تھے جبکہ قطر میں جاری ایونٹ کے آغاز تک تقریبا 30 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوگئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق قطرکی میزبانی پر منفی تشہیر کے باوجود شائقین کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ میں 32 ممالک حصہ لے رہے ہیں، یہ پہلی بار ہے جب مشرق وسطی کے کسی ملک میں فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد ہو رہا ہے۔اتوار کو فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022 کے افتتاحی میچ میں ایکواڈور نے میزبان ملک قطر کو 0-2 سے شکست دے دی۔