نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ 24نومبر سے شروع ہو گی

284

اسلام آباد: پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ 24نومبر سے ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں شروع ہو گی۔

ذرائع کے مطابق چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، جس میں 16 ٹیموں کے 280 کھلاڑی اور 120 آفیشلز شرکت کریں گے۔چیمپئن شپ میں16ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، کراچی پورٹ ٹرسٹ، کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن، ہائر ایجوکیشن کمیشن سمیت سندھ، خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان کے علاوہ اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں۔

چیمپئن شپ میں مردوں کے 13ویٹ کیٹگریز اور خواتین کے 6 ویٹ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔مردوں کے مقابلوں 48 کلوگرام، 51 کلوگرام، 54 کلوگرام، 57 کلوگرام، 60 کلوگرام، 63 کلوگرام، 67 کلوگرام، 71 کلوگرام، 75 کلوگرام، 80 کلوگرام،86 کلوگرام، 92 کلوگرام اور پلس 92 کلوگرام شامل ہیں جبکہ خواتین کے ویٹ کیٹگریز کے مقابلوں میں 48 کلوگرام، 50 کلوگرام، 52 کلوگرام، 54 کلوگرام، 57 کلوگرام اور 60 کلوگرام کے ویٹ کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔

تمام کھلاڑی اور آفیشلز 23 نومبر تک کوئٹہ پہنچیں گے۔ چیمپئن شپ 29 نومبر تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔