کراچی: لانڈھی میں پولیس مقابلہ، ملزم ہلاک، اہلکار زخمی

252

کراچی: کے علاقے لانڈھی میں واقع یونس چورنگی کے قریب پولیس مقابلے میں 1 ملزم مارا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار کی شناخت 33 سالہ گل شیر کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ زخمی پولیس اہلکار کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔