بچوں کے عالمی دن پرکراچی کے اسپتال میں خصوصی تقریب

305

کراچی: بچوں کا عالمی دن منانے کا مقصد اپنی نسل کی اچھی صحت، تعلیم و تربیت اور دینی تربیت سے متعلق شعور اُجاگر کرنا ہے،  بچوں کی عزّت افزائی کے ساتھ انکی زندگی کو بہتر بنانا بھی ہمارا مقصد ہے۔

اس بات کا اظہار بچوں کے امراض کے سینئر معالج، عباسی اسپتال بچہ وارڈ کے سربراہ، سابق پرنسپل کراچی میڈیکل ڈینٹل کالج پروفیسر ڈاکٹر سلطان مصطفی نے عباسی شہید اسپتال کے بچوں کے وارڈ میں بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تقریب میں کیا۔

اس موقع پر سینئر ڈاکٹر رفعت فرخ، وارڈ کے اسٹاف ممبران ، مریض بچے اور انکے والدین بھی موجود تھے۔وارڈ کو خوبصورت انداز سے سجایا گیا، کیک کاٹا گیا، فیس پینٹنگ کا اہتمام اور بچوں کو خصوصی تحائف بھی دیئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت ڈاکٹر ہمیں بچوں کے لیے صحت مند ماحول اور صحت مند زندگی کےلیے والدین کی کونسلنگ کرنی چاہیے۔