عمران خان پر فائرنگ کے وقت موجود اہلکاروں سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کر لیا

113

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے حملے کے وقت موجود اہلکاروں سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی مارچ پر کنٹینر کے قریب 570 پولیس افسران اور اہلکارموجود تھے،جن میں کچھ پولیس اہلکار سول کپڑوں میں بھی ملبوس تھے ان سب کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔ واقعے سے متعلق ڈی پی او وزیرآباد سے بھی پوچھ گچھ ہوگی۔

دوسری جانب جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے حملہ آور نوید کے حراست میں لیے گئے قریبی رشتے دار سے پوچھ گچھ کی ہے۔

جے آئی ٹی کی جانب سے پوچھ گچھ کے دوران نوید کے ماضی سے متعلق بھی معلومات لی گئیں،جی آئی ٹی نے حراست میں لیے گئے وقاص اور ساجد بٹ سے بھی تفتیش کی ہے۔