عمران خان کی زیر صدارت اجلاس، آزادی مارچ پر تبادلہ خیال

336
Azadi March

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سیاسی صورتحال ، لانگ مارچ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کی زیر صدارت زمان پارک میں اجلاس ہوا، اجلاس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، سابق وزیر مملکت فرخ حبیب ، ڈاکٹر شیریں مزاری، اسد قیصر، علی زیدی، زلفی بخاری، پرویز خٹک، علی امین گنڈا پور، مراد سعید ،عامر کیانی، بابر اعوان، شفقت محمود، اعجاز چودھری، اعظم سواتی، شاہ فرمان، علی اعوان، شبلی فراز ، اسلم خان، افتخار درانی، کرنل (ر)عاصم شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، حقیقی آزادی مارچ کے راولپنڈی مرحلے و دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی جبکہ ملکی معاشی بحران اور صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔