میکسیکو میں انسانی باقیات سے بھرے تھیلے برآمد

354
remains

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں اکتوبر کے اواخر سے اب تک انسانی باقیات سے بھرے 53 تھیلے برآمد ہوئے ہیں۔ماہرین ان کی شناخت کی کوشش کر رہے ہیں۔ حالیہ مہینوں میں صنعتی شہر گواناجواتو میں گروہی تصادم میں تقریبا 300 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

جرمن میڈیا کے مطابق خوشحالی، کلچر اور گروہی تصادم کے لیے مشہور گواناجواتو صوبے میں جس جگہ ایک بین الاقوامی آرٹس فیسٹیول جاری ہے اس سے کچھ ہی دور پر بابیانا مینڈوزا ایک قبر سے برآمد باقیات کھدائی کی جگہ پر موجود ہیں۔  32 سالہ مینڈوزا اپنے لاپتہ بھائی کی تلاش میں ہیں۔ انہیں پتہ چلا تھا کہ گواناجواتو کے ایراپواٹو میں کچھ لوگوں نے ایک کتے کو ایک انسانی ہاتھ اپنے منہ میں دبائے ہوئے دیکھا تھا۔

مینڈوزا لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے قائم ایک تنظیم کی بانی رکن ہیں۔ وہ کہتی ہیں،”اس وقت دنیا بھر سے لوگ کیراوانٹیو فیسٹیول منانے کے لیے یہاں آئے ہیں لیکن ہم لاشوں کی تلاش کے لیے کھدائی کر رہے ہیں، تاہم مجھے لگتا ہے کہ یہ شاید بے سود ہے کیونکہ کچھ لوگ کہیں دوسری جگہ مزید لاشوں کو زمین میں دبا رہے ہوں گے۔

مینڈوزا بتاتی ہیں کہ فورینزک ماہرین کے ایک گروپ نے اکتوبر کے اواخر سے اب تک انسانی باقیات سے بھرے 53 تھیلے برآمد کیے ہیں اور ان کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔