پاک فوج حکومتوں کی بحالی کی کوششوں میں تعاون جاری رکھے گی، آرمی چیف

559
multilateral relations

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلوچستان کے علاقے لسبیلہ کا دورہ، سیلاب متاثرین کیلئے لال گل گوٹھ میں تعمیر شدہ گاﺅں کا افتتاح کرتے ہوئے  کہا کہ پاک فوج وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بحالی نو کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف نے بلوچستان کے علاقے لسبیلہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے لال گل گوٹھ میں بدترین سیلاب میں اپنے گھروں سے محروم ہونے والے متاثرہ افراد کیلئے تعمیر کردہ گاﺅں کا افتتاح کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  لال گل گوٹھ حالیہ سیلاب میں بری طرح تباہ ہوا تھا، جس میں گاﺅں کے لوگوں کے گھر، سامان، بنیادی ڈھانچہ تباہ اور مویشی ہلاک ہو گئے تھے، گاﺅں میں ایک پرائمری اسکول بھی تعمیر کیا گیا ہے جبکہ آف گرڈ شمسی توانائی اور ایک ٹیوب ویل بھی نصب کیا گیا ہے، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نے اس منصوبے کو ریکارڈ وقت میں مکمل کیا۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل کمال اظفر نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے منصوبے کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لال گل گوٹھ میں نئے تعمیر شدہ پرائمری اسکول کے اساتذہ اور طلبا اور مقامی افراد سے ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے شروع کئے جانے والے بحالی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گی۔ اس موقع پر اعلیٰ سول اور ملٹری حکام بھی موجود تھے۔