پاکستان کا 4500 افغان طلبہ کو وظائف فراہم نے کا اعلان

438
Afghan students

اسلام آباد: سابق سفیر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور افغانستان کے امور کے خصوصی نمائندے محمد صادق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اگلے سال افغانستان کے طلبا کو مزید 4500 تعلیمی وظائف فراہم کرے گی۔

اس سے قبل 6000 کے قریب افغان طلبا پاکستان کی صف اول کی جامعات سے میڈیکل، انجینئرنگ اور سوشل سائنسز سمیت مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

افغانستان کے وزیر صحت ڈاکٹر عباد کی قیادت میں ایک اعلی سطحی وفد نے پاکستانی حکام سے ملاقات کی اور پاک افغان تعلقات اور تعلیم اور صحت کے شعبے میں افغان شہریوں کے لیے پاکستان کی مدد پر تبادلہ خیال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کو صحت کے شعبے میں ایک ارب روپے کی مالی معاونت فراہم کر رہا ہے اور افغانستان کے تین بڑے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کر رہا ہے جس میں اگلے چھ شعبے شامل ہیں جن میں ہیمو ڈائیلائسز، یورالوجی، اینڈوسکوپی، آپریشن رومز، کریٹیکل کیئر سینٹرز اور ریڈیالوجی کے شعبے شامل ہیں، حکومت پاکستان تینوں ہسپتالوں کے عملے کو تنخواہیں فراہم کرے گی اور ان ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اس مالیاتی پیکیج میں شامل کی جائے گی جن میں کابل کا جناح ہسپتال، لوگر کا نائب امین ہسپتال اور جلال آباد کا نشتر ہسپتال شامل ہے۔

افغان وزیر صحت ڈاکٹر عباد نے اس مشکل گھڑی میں حکومت پاکستان کی کوششوں اور تعاون کو سراہا اور شکریہ ادا کیا اور کہا کہ افغانستان میں امن اور ترقی کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے۔افغانستان پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے بہترین جگہ ہے اور تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سازگار دوطرفہ تعلقات کے لیے تمام غیر ضروری مشکلات کو بہت جلد دور کیا جائے گا۔