پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ پولیس افسران و اہلکاروں کی شرکت پر سخت احکامات

271

اسلام آباد: پی ٹی آئی  لانگ مارچ کے دوران پولیس افسران واہلکاروں کی شرکت پر سخت احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کے تمام افسران و اہلکاروں کو  احکامات جاری  کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں جاری مراسلے کے مطابق کوئی بھی ماتحت افسر اور اہلکار سیاسی جلسے جلوسوں  کاحصہ نہیں بنے گا ۔  احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے سخت ایکشن ہوگا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ماتحت افسران اور اہلکار سیاسی جلسے جلوسوں کی ڈیوٹی کے دوران یونیفارم کا تقدس قائم رکھیں۔ کوئی ماتحت افسر اور اہلکار جلسے جلوسوں میں نعرہ بازی بھی نہیں کرئے گا ۔ پولیس کی گاڑیاں بھی سیاسی جلسے جلوسوں کے شرکا یا کسی بھی جلسے جلوس کے لیے  استعمال نہیں ہوں گی ۔ علاوہ ازیں پولیس کی گاڑیاں اور سامان صرف جلسے وجلوسوں کے شرکا کی سکیورٹی کے لیے استعمال ہو گا۔

پنجاب پولیس کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یونیفارم میں تصاویر لینا اور سوشل میڈیا سائٹس پر عوامی خیالات کے لیے پوسٹ کرنا ممنوع ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کی جائے گی۔ ‏ پولیس وردی کے وقار اور پولیس فورس کے مقدس اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری فرائض انجام دینے کا اعادہ کیا جاتا ہے۔ آئی جی پنجاب نے مراسلہ سی سی پی او لاہورسمیت صوبہ بھر میں جاری کردیا۔