فلم جوائے لینڈ کی پاکستان میں نمائش کے خلاف درخواست دائر

227
exhibition

لاہور: ہائیکورٹ میں متنازع فلم جوائے لینڈ کی پاکستان میں نمائش کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

ایڈووکیٹ عابد حسین کھچی کی وساطت سے محمد بلال شفیق نے درخواست میں وفاقی و صوبائی وزارت اطلاعات و نشریات، پیمرا، پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) سنسر بورڈ سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فلم شریعت اور اخلاقی و مذہبی اقدار کے خلاف بنائی گئی ہے، جو اسلامی معاشرے میں خاندانی نظام کو توڑ سکتی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ فلم پاکستانی اور اسلامی قوانین کے خلاف ہے ایسی فلم کو نمائش کے لیے لائسنس جاری نہیں کیا جا سکتا، لہذا اس کی پاکستان میں نمائش پر مستقل پابندی لگائی جائے اور سنسر شپ سرٹیفکیٹ اور لائسنس کو منسوخ کیا جائے۔